جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم میں فاروق ستار کی شمولیت پر کارکنان ناراض

08 جولائی, 2022 15:36

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان میں فاروق ستار کی شمولیت کے فیصلے ساتھ کھڑے کارکنان نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار کے ساتھ کھڑے کارکنان آزاد امیدوار کے طور پر بلدیاتی الیکشن میں جائے گیں۔ بیشتر آزاد امیدواروں کو تالے اور سیڑھی کا نشان مل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے سابق وزیر بابر غوری 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کارکنان نے کہا کہ کل تک یہ ہی رابطہ کمیٹی بری تھی۔ آج اچھی کیسے ہوگئی؟ فاروق ستار نے ذمہ داران اور کارکنان کو ایم کیو ایم میں شمولیت کے فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان میں فاروق ستار کی شمولیت کے فیصلہ پر بیشتر اراکین رابطہ کمیٹی کو بھی شدید تحفظات ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میں کچھ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ فاروق ستار پارٹی میں شمولیت اختیار کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top