مقبول خبریں
خاتون 4 ارب روپے سے محروم، لاٹری کپڑوں کیساتھ دھل گئی
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کا انعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا تھا، لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی
خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جا سکتا۔