جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کے صدر کی چین میں موجودگی، دنیا کی نظریں بیجنگ پر لگ گئیں

03 فروری, 2022 11:52

بیجنگ : جیسے جیسے مغرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جا رہے ہیں، ماسکو اور بیجنگ قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، دنیا کی نظریں دونوں پر لگ گئیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کل بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے لیے آئے دنیا بھر کے رہنماؤں کا خیرمقدم کریں گے، مہمانوں کی فہرست میں سب سے اوپر روس کے ولادیمیر پیوٹن ہیں۔

دونوں صدور کی ملاقات افتتاحی تقریب کے دن ہونے کی توقع ہے، جو ایک ایسے لمحے پر ہو رہی ہے، جب روس یوکرین معاملے پر امریکہ اور مغرب کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ اس ملاقات پر دنیا کی نظریں اس وجہ سے بھی ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مغرب سے بگڑتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ہمیں مسلح تنازعے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے : روسی صدر

عالمی معاملات پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس ملاقات کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے، اس کے نتیجے میں اسے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس صورتحال میں چین ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایک طرف امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی مغربی ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چین کا سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، وہاں بعض رہنماؤں نے کورونا کے باعث شرکت سے معذرت کی۔

خیال رہے کہ چین کے صدر جنوری 2020 سے ملک سے باہر نہیں گئے، انہوں نے بڑے بین الاقوامی پروگراموں میں کلاؤڈ ڈپلومیسی کا سہارا لیتے ہوئے تقریریں اور ملکی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top