جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کی گھمبیر صورتحال پر بھارت کی امداد کا اعلان

27 اپریل, 2021 09:42

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت بھارت میں کورونا کی صورتحال گھمبیر قرار دیتے ہوئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کی صورتحال گھمبیر ہے۔ ڈبلیو ایچ او اضافی عملہ اور سامان بھارت بھیج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کے مزید ساڑھے تین لاکھ نئے کیسز

انہوں نے کہا کہ سامان میں آکسیجن، موبائل فیلڈ اسپتال اور لیبارٹری سامان شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے 2600 اسٹاف ممبر وباء سے لڑنے میں مدد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں بھی ایسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ سائنو فام ویکسین سے متعلق فیصلہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top