جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مینو پاس کیا ہے ؟خواتین کےلئے ضروری معلومات

07 مئی, 2022 15:45

پیدائش کے بعد ہر انسان مختلف جسمانی تبدیلیوں سے گزرتاہے۔اسی طرح مینو پاس بھی ایک نارمل حالت کانام ہے جو ایک فطری جسمانی تبدیلی ہے ۔یہ در اصل ہرخاتون میں عمر گزرنے کے ساتھ ہونے والی تبدیلی کانام ہے۔ عام الفاظ میں  مینوپاس تولیدی مدت کے اختتام کانام ہے۔ جس طرح ماہواری شروع ہونے پرسن بلوغت کاآغاز ہوتاہے اسی طرح ماہواری کاختم ہوناسن یاس یامینوپاس کہلاتاہے۔

 

اس کی علامات کیا ہے ؟

 

پری مینوپاس ہو یا پھرمینوپاس ہویاپوسٹ مینوپاس ،اسکی علامات ہرخاتون میں علیحدہ ہوسکتی ہیں۔ لیکن چند عام علامات یہ ہوتیں ہیں۔

غیر معمولی بلیڈنگ،حیض کی قلت ،کشیدگی،تھکاوٹ، موڈ میں تبدیلیاں،اندام نہانی کاخشک ہونا،خارش،مسلسل تھکن اورہاٹ فلیش شامل ہیں۔

اگر کسی عورت کومسلسل ایک سال تک پیریڈز نہ ہوں تو یہ مینوپاس ہے۔

 

Menopause: Facts, Phases, Symptoms and Treatment Options | Lifespan

اس کی وجوہات :

 

مینو پاس عمربڑھنے کے بعد معمول کاحصہ ہے جوچالیس سال کی عمر کے بعد کبھی بھی ہوسکتاہے۔بعض خواتین میں یہ وقت سے پہلے ہوجاتاہے۔اگر مینوپاس چالیس سال کی عمر سے پہلے ہوجائے تو اسے قبل از وقت مینوپاس کہاجاتاہے۔

اس قبل از مینو پاس کی بعض وجوہات بھی ہوتی ہیں جیسے جینیاتی ،سرجری سے رحم کوپہنچنے والانقصان ،بچہ دانی نکلوانےکاآپریشن ، کیموتھراپی وغیرہ قبل از وقت مینوپاس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔نارمل حالت میں یہ اس طرح ہوتاہے کہ عورت کی بیضہ دانی میں انڈوں کی محدود تعداد جمع ہوتی ہے۔بیضہ دانی اسٹروجن اورپروگیسٹیرون نامی ہارمون پیداکرتی ہےجوماہواری کوکنٹرول کرتے ہیں۔جب بیضہ دانی سے ہرماہ انڈے ریلیز نہیں ہوتے تو حیض آنابند ہوجاتاہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں  : اگر آپریشن کے ذریعے ڈلیوری ہو تو  !

 

مینو پاس کس عمرمیں ہوتا ہے؟

 

مینو پاس کسی کوبھی اچانک نہیں ہوجاتابلکہ اسکی علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں۔ماہواری کم یازیادہ ہونے لگتی ہے اورآگے جاکرآہستہ آہستہ حیض مستقل طورپررک جاتاہے۔سن یاس کی اوسط عمر پچاس سال ہے لیکن یہ کم از کم تیس سال اورزیادہ سے زیادہ ساٹھ سال کی عمر تک ہوسکتاہے۔

کسی بھی عورت کی ماہواری شروع ہونے کاتعلق ماہواری کے ختم ہونے سے نہیں ہے کیونکہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔ قدرتی مینوپاس کسی بھی قسم کے میڈیکل اورسرجیکل ٹریٹمنٹ سے روکانہیں جاتا۔

 

مینوپاس کے بعد کے مسائل:

 

مینوپاس کے بعد عورتوں میں اوسٹیوپروسس اوردل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جوخواتین اس مرحلے سے گزررہی ہیں یاگزرچکی ہیں انھیں چاہئے کہ وہ اپنی صحت کاخاص خیال رکھیں۔

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top