جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق وزیر اعظم عمران خان نے منصب سے ہٹنے کے بعدٹوئٹر کی بائیو میں کیا لکھا ؟

11 اپریل, 2022 11:44

سابق وزیراعظم عمران خان نے منصب سے برطرفی کے بعد گزشتہ شب اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو تبدیل کردی۔

وزیراعظم کے عہدے پر جب عمران خان موجود تھے تو اُن کی بائیو میں ’پرائم منسٹر آف پاکستان‘ لکھا تھا، اب جب وہ اپنے عہدے سے ہٹ چُکے ہیں تو انہوں نے اپنی بائیو میں بھی تبدیلی کی ہے۔

 

2010 میں بنائے جانے والے عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اگر اب دیکھیں تو اس کی بائیو میں ’چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم‘ لکھ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرائم منسٹر آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک عمران خان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ڈاکوؤں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top