جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے: فواد چودھری

02 جولائی, 2022 15:47

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاقی میں دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

فواد چودھری کا اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف عوام باہر نکلیں گے، حکومت نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات تک حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ کام کریں گے : سپریم کورٹ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 20 حلقوں میں لوٹے اپنی کمپین شروع نہیں کرپا رہے، 20 حلقوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وفاقی میں دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، لاکھوں لوگ عمران خان کے جلسے میں شرکت کریں گے، ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top