جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہمیں شادی ایک نہیں زیادہ کرنی چاہیئے: فیروز خان

15 جون, 2021 14:32

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دیا ہے۔

فیروز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

یہ بھی پڑھیں: میرےشیخ نے مجھے انڈسٹری چھوڑنے سےمنع کیا ہے- اداکار فیروز خان

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top