جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: مولانا فضل الرحمان

20 اپریل, 2023 17:07

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں،  ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیے یہ سب ہورہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت کہہ رہی ہے عمران خان سے بات کریں، عمران خان کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی، جس کو نا اہل ہونا چاہیے تھا سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن انتخابات کیس : سپریم کورٹ کا چار بجے تک فریقین کو مشاورت کرنے کا حکم

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا، ایک شخص کو تحفظ دینے کے لیے یہ سب ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ان کے جرائم کی بنیاد پر نا اہل سمجھتے ہیں، کب تک ہمیں باتوں سے بلیک میل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top