جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں، جو 100 سالوں میں نہیں کسی نے نہیں دیکھی : چینی صدر

22 مارچ, 2023 16:23

چین کے صدر نے روسی ہم منصب کو دوست کہہ کر پکارا اور کہا کہ 100 سالوں کی پالیسیاں ہم دونوں مل کر تبدیل کر رہے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں بات چیت کے بعد ایک دوسرے کو الوداع کیا۔ اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر چینی صدر نے کہا کہ  وہ دنیا بھر میں جغرافیائی سیاسی تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ ابھی ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں، جو ہم نے 100 سالوں میں نہیں دیکھی ہیں، اور ہم ہی ان تبدیلیوں کو ایک ساتھ چلا رہے ہیں۔ روسی صدر نے جواب دیا کہ میں اتفاق کرتا ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا مقصد ’’نو لمٹس‘‘ (کوئی حد نہیں) شراکت داری کو مستحکم کرنا تھا۔

اس سے قبل ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں ہند-بحرالکاہل کی حکمت عملی کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا امن اور استحکام پر منفی اثر پڑتا ہے، اور دونوں ممالک کھلے اور جامع ایشیاء پیسیفک سیکیورٹی سسٹم کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے میزائل تجربات : امریکہ، چین اور روس کے ایک دوسرے پر الزامات

جی 20 کا نام لیے بغیر، مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق غیر متعلقہ مسائل کو اٹھانے کے لیے کثیر جہتی پلیٹ فارم کے استعمال کی مخالفت کریں گے۔ روس اور چین دونوں نے کہا ہے کہ جی 20 کو یوکرین کی جنگ کو اٹھانے کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسے اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے مشترکہ بیان کے مطابق، دونوں فریق کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کی سیاست کرنے اور بعض ممالک کی جانب سے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ایجنڈے میں غیر متعلقہ مسائل کو شامل کرنے اور متعلقہ میکانزم کے بنیادی کاموں کو کمزور کرنے کی کوششوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

چین اور روس نے کہا کہ وہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مساوی، کھلا، اور جامع ایشیا پیسیفک سیکیورٹی سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہیں جو تیسرے ممالک کو نشانہ نہ بنائے۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے ذمہ دارانہ بات چیت پر زور دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top