جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کامیڈی کے اسٹیج سے صدارت کی کرسی تک

26 فروری, 2022 14:54

جی بات ہورہی ہے یوکرین کے موجود صدر کی جو ٹی وی پر کامیڈی کرتے کرتےصدارت کی کرسی تک پہنچ گئے۔جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پہلی بار صدر کے طور پر ٹی وی سکرین پر نظر آئے تو اس وقت وہ ایک کامیڈی سیریز میں بطور اداکار صدر کا کردار نبھا رہے تھے، لیکن وہ چند سالوں بعد 2019 میں حقیقی صدر بن گئے یعنی کامیڈی کرتے کرتے یہ شخص کرسی صدارت تک پہنچ گیا ۔اب وہ تقریباً ساڑھے چار کروڑ لوگوں کے لیڈر ہیں اور ان کے ملک پر روس نے حملہ کردیا ہے۔

 

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ٹی وی سیریز ’سرونٹ آف دی پیپل‘ میں ایک استاد کے کردار میں نظر آتے تھے جس کی ایک ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں ملک میں کرپشن کے خلاف وہ ایک جذباتی تقریر کرتے ہیں جو یوکرین کے لوگوں کو بہت پسند آتی ہے اور وہ صدارت کی کرسی تک پہنچ جاتے ہیں۔

 

یوکرینی صدر اپنی جماعت کا نام بھی اسی ٹی وی پروگرام کے نام ’سرونٹ آف دی پیپل‘ پر رکھتے ہیں اور اپنی ساری انتخابی مہم سیاست میں کرپشن ختم کرنے اور ملک کے مشرقی حصے میں امن بحال کرنے کے نعرے پر چلاتے ہیں۔لیکن اب انھیں روس کا سامنا ہے اور روس کی فوج ان کے ملک کے اندر داخل ہوچکی ہے اور وہ اب ایسے بحران سے دوچار ہوچکیں ہیں جسے سرد جنگ کے بعد یورپ کا سب سے بڑا بحران قرار دیا جارہا ہے۔

 

 Zelensky

 

ولادیمیر زیلنسکی یوکرین کے شہر کریویرخ میں یہودی خاندان میں پیدا ہوئے اور انھوں نے کیئو کی نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی لیکن ان کا شوق انھیں اداکاری کی طرف کھینچ کر لے آیا۔وہ ایک نوجوان کے طور پر روسی ٹی وی کے کامیڈی شوز میں حصہ لیتے تھے۔ انھوں نے 2003 میں ایک پروڈکشن کمپنی بنائی جس کا نام انھوں نے ’کروٹل 95‘ رکھا۔

 

ولادیمیر زیلنسکی کی پروڈکشن کمپنی کے پروگرام یوکرین کے ون پلس ون نیٹ ورک پر نشر ہوتے تھے۔ جب انھوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تو چینل ون پلس ون کے ارب پتی مالک کلوموسکی نے ان کی حمایت کی۔2010تک ولادیمیر زیلنسکی کی ساری توجہ اپنے ٹی وی کیریئر پر تھی۔

 

ولادیمیر زیلنسکی کا ڈرامہ ’سرونٹ آف دی پیپل‘ 2015 میں چینل ون پلس ون پر نشر ہوا جس میں انھوں نے ویزلی گولوبورو کا کردار ادا کیا، اورشو میں ان کی ایک جذباتی تقریر نے انھیں عوام میں قابل قبول بنادیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نےان کو پسند کرنا شروع کردیا۔

 

ولادیمیر زیلنسکی کے لیے سیاسی میدان میں عروج 2014 کے واقعات کے بعد آیا جب ملک کے روس نواز صدر وکٹر یانوکوچ کو مہینوں تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 

ولادیمیر زیلنسکی 2019 میں صدر پیٹرو پوروشینکو کو ایک واضح مارجن سے شکست دے کر ملک کی حقیقی صدارت تک پہنچ گئے۔انھوں نے 73 فیصد ووٹ حاصل کیے اور 20 مئی 2019 کو ملک کے چھٹے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

 

اس بارے میں پڑھیئے : ہر قسم کےعلاج کے لئے رابطہ کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top