جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

داسو ڈیم کا دورہ، انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی : وزیر اعظم

18 جون, 2021 14:05

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرف مہنگائی لے کر آتی ہے، انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے داسو ڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہوگا، جس سے 2160 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ 2029 میں فیز ٹو مکمل ہونے پر بجلی کی پیداوار 4320 میگاواٹ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نئی گاج ڈیم کا پراجیکٹ وفاق پورا کرے گا : اسد عمر

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دیامر بھاشا ڈیم بھی بڑا منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ سے سستی بجلی مہیاء ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم پاکستان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ مہنگی بجلی ہر طرف مہنگائی لے کر آتی ہے۔ منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔ ہمیں بہت پہلے داسو ڈیم جیسے ڈیم پر کام کرنا چاہیے تھا۔ انڈسٹریلائزیشن اس وقت ہوگی جب بجلی سستی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top