مقبول خبریں
عثمان مختار کو بھارتی سوشل میڈیا نے پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت بھارتی میڈیا کا پنجگور کے واقعے پر پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے اداکار عثمان مختار کی آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔
جبکہ عثمان مختار کی یہ تصویر آئی ایس پی آر کے ڈرامے ‘صنفِ آہن’ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا کرنے والی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا
Okaaayyyyy then. pic.twitter.com/98U5WgYy5Z
— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) February 5, 2022
عثمان مختار نے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی تنبیہہ کی کہ ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں، میں زندہ ہوں۔
اداکار کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جب کہ بھارتی اکاؤنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں 13 فوجی جوان شہید اور 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔