جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی جنگی بیڑہ بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں داخل، امریکہ کی تردید

23 مارچ, 2023 13:22

چین کی فوج نے کہا کہ امریکی جنگی بیڑہ غیر قانونی طور پر چین کی حدود میں داخل ہوا، جس سے امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جونلی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر جنوبی بحیرہ چین کے جزائر پارسل کے ارد گرد پانی میں داخل ہونے والے ایک امریکی تباہ کن جہاز گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ملیئس کو بھگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں، جو 100 سالوں میں نہیں کسی نے نہیں دیکھی : چینی صدر

فوج کے مطابق حکومت کی اجازت لیئے بغیر یہ جنگی بیڑہ غیر قانونی طور پر چین کے علاقائی پانیوں میں گھس کر مصروف آبی گزرگاہ میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا سبب بنا۔

فوج کا کہنا تھا کہ فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی اور قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گی۔

دوسری طرف امریکہ نے الزام کی تردید کی ہے۔ امریکی بحریہ کے 7ویں فلیٹ نے ایک بیان میں کہا، امریکی ملیئس بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی کارروائیاں کر رہا ہے اور اسے وہاں سے نکالا نہیں گیا تھا۔ جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے وہاں امریکہ پرواز، بحری جہاز کو موجودگی اور کام جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top