جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ہزاروں آئی ٹی ورکرز پر پابندیاں عائد کردیں

24 مئی, 2023 10:58

شمالی کوریا کے خلاف امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے اعلان کردہ تازہ پابندیوں میں ہزاروں آئی ٹی ورکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور میزائل پروگراموں کے لیے فنڈز فراہم کرنے والے شمالی کوریا کے ہزاروں آئی ٹی ورکرز پر پابندیاں لگا دیں ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ چین اور روس میں کام کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کم اور آئی ٹی کمپنی چنیونگ سمیت سات افراد اور تین اداروں پر الگ سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں، اس پاگل پن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا : شمالی کوریا

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں ایسے ہزاروں آئی ٹی کارکنوں کی نگرانی کرتا ہے، جو بنیادی طور پر چین اور روس میں واقع ہیں۔ یہ کارکن آمدنی پیدا کرتے ہیں، جو اس کے غیر قانونی بیلسٹک میزائل پروگراموں میں حصہ ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکن اپنی شناخت، مقامات اور قومیت چھپاتے ہیں اور نوکریوں کے لیے درخواست دینے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ کاروبار، صحت، سوشل نیٹ ورکنگ، کھیل، تفریح، اور طرز زندگی کے شعبوں میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top