جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی : امریکی محکمہ خارجہ

04 مارچ, 2021 15:53

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، وہاں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی پش رفت پر گہری نظر ہے۔ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت سے ایل او سی پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی: ترجمان دفتر خارجہ

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ جموں و کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چائیے، وہاں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top