جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کا چین پر مزید پابندیوں پر غور، کمپیوٹر چپس اور ٹیلی کام آلات کو نشانہ بنایا جائے گا

14 ستمبر, 2022 11:17

واشنگٹن : امریکہ چین پر پابندیوں کا پیکیج تیار کر رہا ہے، موجودہ اقدامات سے آگے بڑھ کر کمپیوٹر چپس اور ٹیلی کام آلات جیسی حساس ٹیکنالوجیز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکہ، تائیوان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے چین کے خلاف پابندیوں کے پیکج میں مزید چیزوں کو شمار کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کس قسم کی پابندیوں سے عالمی معشیت کو نقصان پہنچائے بغیر چین کو اقتصادی طور پر نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندیوں پر امریکی بات چیت فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، لیکن پیلوسی کے دورے پر چینی ردعمل کے بعد اس عمل نے نئی تیزی اختیار کی۔

خیال یہ ہے کہ کمپیوٹر چپس اور ٹیلی کام آلات جیسی حساس ٹیکنالوجیز میں چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے لیے مغرب میں پہلے سے کیے گئے اقدامات سے ہٹ کر پابندیوں کو اپنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مشکل کی گھڑی میں یو ایس ایڈ کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کر رہے ہیں : امریکہ

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے سب سے بڑے لنکس میں سے ایک پر پابندیوں کا تصور فزیبلٹی پر سوالات اٹھاتا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے ایک سابق سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ چین پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنا روس پر پابندیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ مشق ہے، کیونکہ امریکہ اور اتحادیوں کی چینی معیشت کے ساتھ وسیع الجھاؤ ہے۔

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے کریگ سنگلٹن کا کہنا تھا کہ ابتدائی پابندیوں کی بات چیت ممکنہ طور پر تائیوان کے خلاف فوجی آپریشن کو برقرار رکھنے کے لیے درکار مخصوص ٹیکنالوجیز تک چین کی رسائی کو کم کرنے کے گرد گھومے گی۔

تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکہ، یورپ اور دیگر ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ چین کے حالیہ جنگی کھیلوں اور چین کے تائیوان اور خطے کو درپیش "عظیم چیلنجز” پر تبادلہ خیال کیا ہے، لیکن تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top