جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا: یہودی عبادت گاہ میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک، تمام افراد بازیاب

16 جنوری, 2022 13:39

ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر راہب سمیت چار افراد کو یرغمال بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیت اسرائیل نامی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا واقعہ کولی وائل میں پیش آیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کردیا اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں ہونے والی عبادت کو لائیو سٹریم کیا جا رہا تھا۔ اس لائیو سٹریم فیڈ میں ایک شخص کو اونچی آواز میں یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس شخص نے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تاہم اب اس فیڈ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں چھیاسی سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top