جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ : بینک میں فائرنگ سے عملے کے چار ارکان ہلاک

11 اپریل, 2023 16:01

امریکہ میں بینک کے سابق ملازم کی فائرنگ سے عملے کے چار ارکان ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست کینٹکی کے مرکزی شہر لوئس ول میں ایک بینک کی عمارت میں فائرنگ ہوئی، جس کے باعث بھگڈر مچ گئی اور لوگ خوف سے باہر بھاگنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد چاقو کے وار سے زخمی

واقعے میں مبینہ حملہ آور اور عملے کے چار ارکان ہلاک ہوگئے، جبکہ آٹھ زخمی ہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔

مسلح شخص کو کونر سٹرجن نامی سے شناخت کیا گیا ہے، جو سفید فام شہری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اولڈ نیشنل بینک میں ملازم تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top