جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی : پینٹاگون

03 ستمبر, 2022 11:37

تائی پے : امریکی حکام نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیئے اینٹی شپ میزائل سمیت 1.1 بلین ڈالر کے دفاعی سامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 60 اینٹی شپ میزائل اور 100 فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سمیت 1.1 بلین ڈالر کے فوجی ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے۔

اس پیکج کا اعلان تائیوان کے ارد گرد چین کی جارحانہ فوجی مشقوں کے تناظر میں کیا گیا تھا، جب گزشتہ ماہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی، جو کہ برسوں میں تائی پے کا سفر کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں، جزیرے کے دورے پر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان کا سخت ردعمل، حدود میں آنے پر پہلی بار چینی ڈرون پر انتباہی گولیاں چلادیں

پینٹاگون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کہا کہ فروخت میں تقریباً 85.6 ملین ڈالر کی لاگت سے سائیڈ ونڈر میزائل اور متعلقہ سازوسامان، 355 ملین ڈالر کی تخمینہ لاگت سے ہارپون میزائل اور متعلقہ آلات شامل ہیں اور تائیوان کے نگرانی کے ریڈار پروگرام کے لیے معاونت اور تقریباً 665.4 ملین ڈالر کے متعلقہ آلات شامل ہیں۔

یہ حکم صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے تائیوان کے لیے مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ تائی پے کو چین کے دباؤ کا سامنا ہے، جس نے جمہوری طور پر حکمرانی والے جزیرے کو اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے طاقت کے استعمال سے کبھی انکار نہیں کیا۔

تائی پے کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین نے اس جزیرے پر کبھی حکومت نہیں کی اور اسے اس پر دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top