جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ : مسلح شخص کی فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار، ملزم کی خودکشی

04 جولائی, 2022 09:50

واشنگٹن : امریکہ میں فائرنگ سے دو شخص ہلاک، اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مجرم نے خود کو گولی ماردی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے پولیس کے ہنگامی نمبر پر پڑوس میں فائرنگ کی اطلاع دی، جب پولیس اہلکار پہنچے تو گھر میں موجود شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں : ایران

اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے بندوق بردار گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے فضائی نگرانی رکھی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس شخص نے خود کو گولی مار دی۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اگر افسران صورتحال کے لیے تیار نہ ہوتے تو معاملہ بہت زیادہ خراب ہوسکتا تھا۔ ملزم نے گھر میں موجود دو افراد کو قتل کیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top