جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ کی سنکیانگ پر رپورٹ مسترد، یہ چین کیخلاف سیاسی آلہ ہے : دفتر خارجہ

02 ستمبر, 2022 09:36

بیجنگ : چین نے اقوام متحدہ کی چین کے صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کو اپنے خلاف ایک سیاسی آلہ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بریفنگ میں سوال کے جواب میں بتایا کہ آپ نے جس نام نہاد تنقیدی رپورٹ کا ذکر کیا ہے۔ وہ امریکی اور کچھ مغربی قوتوں کی طرف سے منصوبہ بندی اور تیار کی گئی ہے، یہ مکمل طور پر غیر قانونی اور غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوان کا سخت ردعمل، حدود میں آنے پر پہلی بار چینی ڈرون پر انتباہی گولیاں چلادیں

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ غلط معلومات کا گڑھ ہے، اور یہ ایک سیاسی آلہ ہے، جسے مغرب کی چین کو کنٹرول کرنے کے لیے سنکیانگ کو استعمال کرنے کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top