جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرانس اور روسی صدور کی ملاقات، مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں : پیوٹن

08 فروری, 2022 11:09

ماسکو : میکرون نے یوکرین کے بحران کو کم کرنے کے لیے یورپ کی سفارتی کوششوں کی قیادت کرتے ہوئے پیوٹن سے ملاقات کی، روسی صدر کا کہنا تھا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں، مگر بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون روس اور یوکرین کے ممکنہ تنازعے کو ختم کرنے کے لیے یورپ کی سفارتی کوششوں میں مرکزی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ایک طرف امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کی حمایت کے لیے مشرقی یورپ کی طرف افواج منتقل کر رہا ہے اور روس یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی تعینات کر رہا ہے، وہیں میکرون نے ماسکو میں اپنے ہم منصب صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تاکہ بحران میں کمی ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی : امریکہ

پانچ گھنٹوں سے زائد دورانیے کی اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں فرانس کے صدر نے کہا کہ ہم بحران پر اتفاق کے نکات تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم حالات کو مستحکم کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ٹھوس اور مخصوص اقدامات پر متفق ہوں۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے اب بھی وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے آگاہ ہیں، امن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی ضروری ہے۔ آنے والے دن انتہائی اہم ہیں۔

روسی صدر نے نیٹو اور یوکرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر مزید اقدامات ممکن ہیں۔

فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ ان کے خیالات مستقبل کے اقدامات کے لحاظ سے حقیقت پسندانہ ہیں۔ میکرون کی کچھ تجاویز پر آگے بڑھنا ممکن ہے۔ مسائل بہت زیادہ ہیں، مگر بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے فرانس کے صدر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی متعدد تجاویز اور خیالات، جن کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے، مگر کافی حد تک ممکن سمجھتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top