جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیپال میں 24 گھنٹوں میں دو زلزلے، 9 افراد ہلاک

09 نومبر, 2022 12:15

مقامی پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث نیپال میں ایک مکان گرنے کے واقعے میں مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی۔

نیپال میں 24 گھنٹوں کے دوران دو زلزلوں اور ایک آفٹر شاک نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

اب 9 افراد کے ہلاک اور پانچ زخمیوں کی اطلاع ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ نیپالی فوج کو متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی حکومت کا بڑھتا تشدد، امریکہ اور یورپی یونین نے میانمار پر نئی پابندیاں لگا دیں

انڈیا کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق نیپال میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ گزشتہ روز 4.5 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top