جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ترکی، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کو ویٹو کرنے کے بیان پر قائم

19 جولائی, 2022 09:04

انقرہ : ترکی کے صدر نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کی درخواست کو ویٹو کرنے کی اپنی دھمکی کی تجدید کی ہے۔

روس اور ایران کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ترکی کے صدر  رجب طیب اردگان نے صحافیوں کو بتایا کہ میں ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ ہماری شرائط پوری کرنے کے لیے ضروری اقدامات نہیں اٹھاتے ہیں تو ہم اس عمل (نیٹو میں شمولیت) کو ویٹو کرنے میں دیر نہیں کریں گے، اس معاملے پر سویڈن کا تاثر اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر اپنا اعتراض ختم کردیا

خیال رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس میں یہ خبریں سامنے آئیں تھی، کہ ترکی، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جس میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی دونوں ممالک پر کالعدم کرد عسکریت پسندوں کو پناہ اور مدد دینے کا الزام لگاتا ہے، جس کے باعث ان ممالک سے سفارتی تعلقات بھی انتہائی خراب ہیں۔ ترکی کا مطالبہ ہے کہ کرد باغیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top