جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ نے یوکرین صدر کو صدارتی انتخابی حریف بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کا کہا

21 ستمبر, 2019 14:31

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی سربراہ سے فون پر بات چیت کا راز فاش ہوگیا۔ کس سے کب کیا بات ہوئی، امریکی میڈیا نے سراغ لگالیا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو سابق نائب امریکی صدز جوزف بائیڈن کے بیٹے سے متعلق انکوائری کا کہا گیا۔

 

یوکرین کے صدر سے جولائی 2019ع میں ٹرمپ نے فون پر بات چیت کی۔ دوران گفتگو انہوں نے بار بار یہ تاکید کی. کہا کہ اس ضمن میں یوکرین حکومت ان کے وکیل رڈولف جیولیانی سے رابطہ کرے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے آٹھ مرتبہ اس خواہش کو دہرایا۔

 ٹرمپ کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ وہ 2020ع میں دوبارہ صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے کے خواہشمند ہیں۔

یوکرین کی نجی گیس کمپنی برسیما ہولڈنگس اور ہنٹر بائیڈن.

یوکرین حکومت سے ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟ تحقیقات: ہنٹر بائیڈن کے یوکرین کی نجی گیس کمپنی برسیما ہولڈنگس سے تعلقات۔ جوزف بائیڈن کی سفارتی کوششوں اور وہاں درآمدی معاملات میں بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات۔ ٹرمپ کا اصراراس پر ہے۔

سیاسی رقابت، انتقامی کارروائی.

جوزف بائیڈن باراک اوبامہ کی صدارت کے دور میں امریکا کے نائب صدر تھے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی انتخابی امیدواران میں انکا نام سر فہرست ہے۔ واشنگٹن سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے انسپکٹر جنرل کے پاس بارہ اگست کو شکایت درج کروائی جاچکی ہے

ٹرمپ کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے. اور وہ 2020ع میں دوبارہ صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے کے خواہشمند ہیں۔

اس لئے اس بات چیت کوامریکا کی داخلی انتخابی سیاست کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

ٹرمپ کے خلاف پرچہ کٹ چکا.

یاد رہے کہ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے انسپکٹر جنرل کے پاس بارہ اگست کو شکایت درج کروائی جاچکی ہے۔ غیر ملکی سربراہ سے بات چیت میں ٹرمپ نے انتہائی نامناسب بات کہی۔ امریکی حکومت کے کسی ذمے دار نے یہ الزام لگایا ہے۔

ٍ کہا جارہا ہے کہ شکایت وہسل بلوورز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت داخل کی گئی ہے تاکہ شکایت کنندہ کو تحفظ حاصل رہے۔

جی ٹی وی شعبہ انٹرنیشنل اینڈ ریسرچ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top