جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری، حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

07 فروری, 2022 13:25

اوٹاوا : کینیڈا میں صورتحال سنگینی کی جانب بڑھ رہی ہے، حکومت نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیئے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا۔

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا کورونا وائرس کے باعث لگائی گئیں پابندیوں کے خلاف احتجاج ایک ہفتے سے زائد دنوں سے جاری ہے، جس نے دارالحکومت اوٹاوا کا نظام درہم برہم کردیا ہے۔

شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر مکمل طور پر قابو سے باہر ہے اور مظاہرین کی تعداد پولیس سے زیادہ ہے۔ مظاہروں سے رہائشیوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، جس کے باعث شہر میں  ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے، جس کے لیئے اداروں کو اضافی اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کے ٹرک ڈرائیور کا احتجاج، دارالحکومت کی سڑکیں بلاک، شہر مفلوج

ٹرک ڈرائیوروں نے اوٹاوا کے مرکز کو گاڑیوں اور خیموں سے سڑکیں بند کر کے مفلوج کر دیا ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ مظاہرین مسلسل ہارن اور سائرن بجا کر، آتش بازی اور اسے پارٹی میں بدل کر تیزی سے "بے حسی” کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top