جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : عوامی تحریک کا جج پر عدم اعتماد، کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست

21 جون, 2022 11:14

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکیل نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن : عوامی تحریک کی جج کو سماعت سے روکنے کی منفرد درخواست

عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین چوہدری نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ عوامی تحریک کے وکیل نے کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کی۔

وکیل نے استدعا کی پولیس افسران کی بریت کی درخواست پر سماعت روک دی جائے۔ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کر دی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہمارے درخواست پر سماعت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top