جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملوث تین مجرمان کو عمر قید کی سزا

18 اکتوبر, 2022 15:27

اسلام آباد : سیشن جج عطا ربانی نے چھ سال بعد بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

مجرم راجا ارشد، ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بیرسٹر فہد ملک کو تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 اگست 2016 کو قتل کیا گیا تھا۔ اس کیس کا فیصلہ 6 سال 7 ہفتے بعد سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد : ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کیس کا چھ صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تینوں ملزمان کو فہد ملک کی فیملی کو 5،5 لاکھ روپے معاوضہ ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں ملک طارق کے قتل کی کوشش پر 10،10 سال الگ اور دفعہ 148 اور 149 کے تحت بھی 3،3 سال سزا سنائی گئی۔ تمام سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top