جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یہ آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑ رہے ہیں کہ پیسے دو، جتنی بولو مہنگائی کردیں گے : عمران خان

29 جون, 2022 16:04

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا سب مہنگا کردیا، آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑ رہے ہیں کہ پیسے دے دو جتنی بولو مہنگائی کردیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2جولائی کو تاریخی جلسہ کریں گے۔ امریکا کے ساتھ مل کر منتخب حکومت سازش سے ختم کی گئی۔ جو حکمران ہم پر مسلط کیے گئے 30 سال سے چوری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ ملک کو تباہ کرنا ہو تو چور اور ڈاکوؤں کو مسلط کردیں۔ مسلط لوگوں کو غلامی کرانے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے آتے ہی کرپشن کیس اور نیب کو ختم کردیا۔ مقصود چپڑاسی، 3 گواہ اور ایک تحقیقات افسر مرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا۔ موجودہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا سب مہنگا کردیا۔ اکنامک سروے کہتا ہے 17سال میں بہترین کارکردگی ہمارے آخری 2 سالوں میں تھی۔ ریکارڈ ٹیکس وصولی اور ریکارڈ بر آمدات ہمارے دور میں ہوئیں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں 55 لاکھ نوکریاں دیں۔ آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑ رہے ہیں کہ پیسے دے دو جتنی بولو مہنگائی کردیں گے۔ ہم پر بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا، لیکن ڈھائی سال مہنگائی روکی۔ جب مشکل وقت آتا ہے تو ڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top