جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تسلسل کیلئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے : گورنر پنجاب کی چینی کونسل جنرل سے گفتگو

23 جون, 2022 12:07

لاہور : گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پالیسیوں کے تسلسل کے لئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے چین کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل کے لئے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی حکومت کا شکریہ ،چین سے چند دنوں میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے : مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں انفراسٹرکچر، ایگری کلچر، انرجی سیکٹر اور انڈسٹری میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

چینی کونسل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ امید ہے حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top