جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

القادر ٹرسٹ کیس میں کچھ نہیں ہے، ہم ان کو ہرا دیں گے : بابر اعوان

10 مئی, 2023 10:30

اسلام آباد : پی ٹی آئی وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت اور مینجرز کیلئے شرم کا مقام ہے۔ اس کیس میں کچھ نہیں ہے ہم ان کو ہرا دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء بابراعوان، فیصل چوہدری اور علی بخاری پہنچ گئے۔ بابراعوان اور فیصل چوہدری کو پولیس لائن کے مرکزی دروازے سے داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی ہے۔ ملک میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں۔ غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ ملک میں نظر نہ آنے والی ایمرجنسی نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر آج توشہ خانہ کیس میں بھی فرد جرم عائد ہوگی

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر الزام ہے کہ ایک ٹرسٹ کے ذریعے یونیورسٹی بنانے کی کوشش کیوں کی۔ حکومت اور مینجرز کیلئے شرم کا مقام ہے۔ اس کیس میں کچھ نہیں ہے ہم ان کو ہرا دیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ کل ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ اگر ہمیں بتاتے تو ہم طریقے سے گرفتاری کراتے۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جج ظفراقبال کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔ جج ظفر اقبال کو توشہ خانہ کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جج ظفر اقبال پر اعتماد نہیں ہے۔ توشہ خانہ کیس کے جج کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top