جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کے معاہدے کے شواہد ہیں : امریکہ

31 مارچ, 2023 11:14

امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کا معاہدہ گولہ بارود کے بدلے خوراک ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بات کے نئے شواہد ہیں کہ روس ایک بار پھر یوکرین کیخلاف جنگ میں ہتھیاروں کے لیے شمالی کوریا کی طرف دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہتھیاروں کے بدلے میں پیانگ یانگ کو خوراک اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔ اس مجوزہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر روس پیونگ یانگ سے بیس سے زائد اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ روس شمالی کوریا میں ایک وفد بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے اور روس گولہ بارود کے بدلے شمالی کوریا کو خوراک کی پیشکش کر رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ بریٹیسلاوا کا 56 سالہ اشوٹ میکریچیوف شمالی کوریا سے ہتھیار اور گولہ بارود خریدنے کی روس کی کوششوں میں ثالث کے طور پر سرگرم ہے۔ پیانگ یانگ بدلے میں نقد رقم، تجارتی طیارے، سامان اور خام مال وصول کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top