جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان تک رسائی دی جائے، حکومت قابل ہی نہیں کہ مذاکرات کریں : شاہ محمود قریشی

10 مئی, 2023 11:00

اسلام آباد : پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ دباؤ میں لانے کیلئے بہانے تلاش کر رہے ہیں، یہ آخر کرنا کیا چاہ رہے ہیں؟ حکومت اس قابل ہی نہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔ پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔  لوگوں نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو آئنی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ انسانیت کے برعکس ہے، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کہا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو تحریک چلے گی، جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مقدمات درج کرنے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ پرامن احتجاج آئینی اور قانونی حق ہے۔ کارکنان سے گزارش ہے کہ احتجاج کو پرامن رکھیں۔ میرے ملتان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ملازمین پر تشدد کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہم نے معاملات کو دانشمندی سے آگے لے کر چلنا ہے۔ کارکنان سے گزارش ہے کہ احتجاج کو پرامن رکھیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے اندر تقسیم کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ آخر کرنا کیا چاہ رہے ہیں؟ سرمایہ کاری بند ہوچکی، ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

میں کوشش کروں گا کہ عمران خان سے ملاقات ہوجائے۔ حکومت اس قابل ہی نہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں۔ ان لوگوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہے۔ یہ دباؤ میں لانے کیلئے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ جبر کا کوئی جواز نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top