جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آن لائن کھانا آرڈر کرنیوالی خاتون کو چکن بروسٹ کی جگہ تولیہ بروسٹ مل گیا

16 دسمبر, 2021 13:50

منیلا: فلپائن میں ریسٹورنٹ نے آن لائن آرڈر کرنے والی خاتون کو چکن بروسٹ کی جگہ تولیہ فرائے کرکے بھیج دیا۔

فلپائن کی خاتون ایلیق پریز نے جولی بی نامی ریسٹورنٹس کا بروسٹ چکن کا آن لائن آرڈر دیا۔

خاتون نے اپنا آرڈر کھول کر دیکھا تو ریسٹورنٹ نے بروسٹ چکن کے نام پر بروسٹ تولیہ بھیج دیا تھا، جس کی تصویر خاتون صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے ریسٹورنٹ کا انوکھا قدم

خاتون نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے لیے بروسٹ چکن منگوائی، جب اسے کھانے لگے تو وہ مرغی دانتوں سے کاٹی نہیں جارہی تھی، جس پر میں نے ڈیپ فرائڈ چکن کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا وہ چکن نہیں بلکہ ڈیپ فرائڈ تولیہ ہے۔

خاتون کی پوسٹ وائرل ہوئی تو انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو تین دن کےلیے بند کردیا گیا تاکہ واقعے کی تحقیقات کرسکیں اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top