مقبول خبریں
روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر امریکا نے پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن: یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف واشنگٹن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سابق اہلیہ، بیٹیوں اور روسی بینکوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اور بیٹی بھی واشنگٹن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
پابندیوں کی فہرست میں سابق روسی صدر دمتری اور سابق وزیراعظم میخائل میشوسٹن بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر روس نے ویزہ پابندیاں عائد کردیں
خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو ’غیر دوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔