جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرونا وباء کی  کی تیسری لہر، عمران خان کا قرنطینہ ، شیخ رشید کی ویکسین اورعوامی رویہ

31 مارچ, 2021 13:57

این سی او سی کے مطابق کرونا کی تیسری لہر پاکستان میں پنجے گاڑ چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عوام تو کرونا کو لے کرکبھی محتاط نہیں ہوئی لیکن حکومتی رویہ بھی اکثر مواقعوں پر انتہائی مایوس کن رہا ہے جس کے باعث عام عوام بھی کرونا کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار رہے ہیں۔

 

وفاقی وزرا ء اور وزریر اعظم بذات خود درجنوں بار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ہیں ،اب اگر وزیر اعظم کا رویہ یہ ہوگا تو عام عوام اس بارے میں کیا سوچے گی۔

Pakistan PM Imran Khan tests positive for Covid-19 days after taking  Chinese vaccine dose - World News

عمران خان کچھ دن پہلے کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھےاور انھوں نے اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھی اور قرنطینہ ہوگئے،لیکن قرنطینہ میں ہونے کے باوجود انھوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی اور شان سےتصویریں بھی کھنچوائی۔

 

عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے عمران خان کی ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں وہ بہت ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔یہ تصویر شاید اپوزیشن کے لئے ہو لیکن کڑوڑوں سادہ اورعام فہم افراد کے لئے یہ بہت منفی پیغام تھا۔ایک طرف حکومت سماجی دوری اورقرنطینہ کادرس دے رہی ہے اور دوسری جانب وزیر اعظم خود اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو عام عوام کیسے کرونا کے بارے میں سنجیدہ ہونگے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : ہم فکری طور پر کرپٹ ہیں

 

 

اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرونا ویکسین لگائی اور لگاتے ہوئے تصویر بھی کھنچوالی ۔تصویر مبہم سی تھی جس میں بازو سے کافی فاصلے پہ سوئی تھی ۔اب لوگ بھی سادہ لوح ہے انھیں کون سمجھائے کہ تصویر میں ایک ہی کلک آئے گا ممکن ہے کہ وہ لگنے سے پہلے کی ہو۔ مگر لوگوں نے شور کرنا شروع کردیا کہ ویکسین لگائی نہیں صرف پکچر لگانے کے لئے یہ تصویر کھینچی گئی ہے۔

 

اب شیخ رشید صاحب کو بھی چاہیئے تھا کہ وہ پکچر کے بجائے چند سیکنڈ کی ویڈیو ہی لگادیتے تاکہ افواہ پھیلانے والوں کو موقع تو نہ ملتا۔ ویسے بھی عام عوام تو بھولی ہے یا بہت چالاک ان کو جب تک سب کچھ سامنے ہوتا ہوا نہ دکھ جائے وہ مانتی نہیں ہے۔ایک غیر محتاط رویے نے ہزاروںنا پختہ ذہن میں مزید وسوسے ڈال دئیے۔

Sheikh Rashid receives first dose of covid-19 vaccine - Pakistan - Dunya  News

کرونا کی پہلی لہر ہو یا دوسری عوام کا رویہ ہمیشہ سے نا مناسب اور غیر محتاط رہا ہے ،وہ تو قدرت کاکرم شامل حال ہے ورنہ پاکستانیوں کی بے احتیاطی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی۔ پاکستانیوں کا رویہ کرونا کے آغاز سے ہی غیر محتاط تھا وہ بس قانون کے خوف سے ہی ایس او پیز پر عمل کررہی تھی ورنہ پاکستانیوں کی اکثریت نے اب تک اس وباء کو گھاس ہی نہ ڈالی ۔

 

اس کی وجہ معاشرے میں بہت سے لوگوں نے کرونا کے بارے میں غلط غلط خبریں پھیلائی جس کی وجہ سے شروع دن سے بہت سے لوگوں نے اس کو حقیقت نہیں سمجھا بلکہ غلط اور جھوٹ ہی سمجھا جس کی وجہ سےمعاشرے میں عجیب بے تکی باتیں پھیلائی گئی اورعام فہم افراد مسلسل کنفیوزن کا شکار رہیں۔

 

اس بارے میں پڑھیں : اخلاق سے عاری قوم

 

کرونا کی بگڑتی صورتحال اور اس سے جڑے تمام معاملات میں سب سے پہلے حکومت اور وزیر اعظم کو آگے بڑھ کر دیکھنا ہوگا اور عام عوام کو اپنے فعل سے پیغام دینا ہوگا ۔کیونکہ کڑوڑوں لوگ وزیر اعظم کو فالو کرتے ہیں تو ان کی بتائی باتوں پر عمل بھی کریں گے اور ان کے فعل کو اپنائیں گے بھی۔

 

حکومت کو چاہیئے کہ کچھ زبردستی بھی کریں ، سزائیں بھی دیں اورساتھ ساتھ عوام کی تربیت کریں ۔ کاروبار بند کرنا بہرحال کسی طور مناسب نہیں اس لئے اب ایس او پیزپر عمل کرناانتہائی ضروری ہے تاکہ معاملات زندگی بھی چلتا رہے اور کرونا سے محفوظ بھی رہیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top