جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا

29 مارچ, 2022 15:51

کابل،طالبان حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی لازمی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کہ وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔

سرکاری ملازمین کو اوّل وقت میں نماز کی ادائیگی اور داڑھی نہ منڈوانے کے حکم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لباس پہنیں جس میں لمبی ڈھیلی قمیص، ٹخنوں سے اونچی شلوار اور سر پر ٹوپی یا پگڑی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں میکسکو میں چھوٹا مسافر طیارہ رہائشی عمارت پر جاگرا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top