جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ آئین کا ایک نقطہ یہاں سے وہاں کرسکے: سعید غنی

17 اپریل, 2023 16:56

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ آئین کا ایک نقطہ یہاں سے وہاں کرسکے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کبھی عدلیہ کیخلاف سازش نہیں کی، پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہوتی ہے، آئین بنانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہوتا ہے، سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن یا کسی ادارے کو آئین بنانے کا اختیار نہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، جب وہ کیس سپریم کورٹ گیا تو سب نے کہا فل کورٹ تشکیل دیں، اس وقت سے آج تک اہم ترین معاملات سپریم کورٹ جاتے رہے، ہر موقع پر سپریم کورٹ نے ایک بار بھی اس مطابلے پر عمل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اداروں میں پھوٹ ڈالی، آج ان کی وجہ سے سپریم کورٹ تقسیم ہوگئی: شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کسی بھی ادارے کے ماتحت نہیں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن الگ الگ چیپٹر ہیں، آئین نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو الگ الگ اختیارات دیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک خود مختار ادارہ ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس پاکستانی خزانے کو استعمال کرنے کا اختیار نہیں، اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر فنڈ جاری نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ آئین کا ایک نقطہ یہاں سے وہاں کرسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top