جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج یا کل سمری کو حتمی شکل دی جائیگی، اس سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائیگا: خواجہ آصف

23 نومبر, 2022 15:28

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اہم تقرریوں پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی، آج یا کل سمری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید اور دعا ہے نواز شریف اسی سال پاکستان آجائیں گے، اہم تقرریوں پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیج دی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اہم تقرریوں پر قانون و ضوابط کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اس سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یا کل سمری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top