جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا: شیخ رشید

02 اپریل, 2023 11:25

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں، ان کے ڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی، ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سار املک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ہندوستان سے تجارت اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کیطرف لے جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جس پر برادرز ججز عدم اعتماد کر دیں، اُس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ 90 دن میں کے پی اور پنجاب کی نگراں حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے، 3 جسٹس کیخلاف ریفرنس کا بیان رانا ثنا اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top