جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیف جسٹس کی حیثیت متنازع ہوچکی ہے، مستعفی ہوجائیں: مریم اورنگزیب

07 اپریل, 2023 18:14

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو فیصلے سیاسی حکمت کو قبول کرانے کیلئے دیے جائیں وہ قبول نہیں۔ چیف جسٹس کی حیثیت متنازع ہوچکی، مستعفی ہوجائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ بہت اہم ہے، جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس نے ناقابل سماعت پٹیشن پر 3 رکنی بینچ بنایا، جب کوئی پٹیشن ہی نہیں تو سماعت کس چیز کی؟، 3 رکنی بینچ اس پٹیشن پر بنایا جو خارج ہوچکی ہے، سپریم کورٹ کی اکثریت نے اس پٹیشن کو خارج کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ کی اپیل کی، یہ الیکشن نہیں اب بینچ فکسنگ کا معاملہ ہے، سیاسی جماعتیں کبھی بھی انتخابات سے نہیں بھاگتیں، فیصلے پر سپریم کورٹ میں بھی تقسیم ہے، کیسے مان لیا جائے فیصلہ آئین کے مطابق اور شفاف ہے، جو فیصلے سیاسی حکمت کو قبول کرانے کیلئے دیے جائیں وہ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی متنازع ہوجائے تو عوام تسلیم نہیں کریں گے، لاڈلے اور فارن فنڈڈ کی سہولت کاری قابل قبول نہیں، عمران خان کا خط آئینی اور چودھری شجاعت کا غیر آئینی ہے، سارا تماشا سائفر پر رچایا گیا، کے پی میں 90 دن کا اصول نہیں، پنجاب میں فیصلہ کردیا جاتا ہے، جس جماعت کے کہنے پر ازخود نوٹس لیا ان کو عدالت بلا بلا کر سنا گیا۔

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی حیثیت متنازع ہوچکی، مستعفی ہوجائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top