جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

5 منٹ پہلے لاٹری خریدنے والا شخص 3 کروڑ کا مالک بن گیا

06 جولائی, 2021 14:06

واشنگٹن: قسمت ہو تو ایسی امریکی شہری نے پانچ منٹ پہلے خریدی گئی لاٹری سے سوا تین کروڑ روپے جیت لیے۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے رہائشی نے لاٹری کا وقت ختم ہونے سے صرف پانچ منٹ قبل ہی لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شخص ایک ہی دن میں دو مرتبہ لاٹری جیت کر کروڑوں کا ملک بن گیا

شہری نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ وہ وقت ختم ہونے سے محض 5 منٹ قبل لاٹری ٹکٹ خریدنے کےلیے ایک اسٹور پر پہنچا لیکن کاؤنٹر بند ہوچکا تھا، جس پر اس نے بیلٹ ووڈ شاپ نمبر 1 سے 21 جون کو کھلنے والی لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون 4 ارب روپے سے محروم، لاٹری کپڑوں کیساتھ دھل گئی

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اگلے روز دفتر میں لاٹری کے نتائج دیکھے تو حیران رہ گیا کیوں کہ انعامی نمبر اس کے لاٹری ٹکٹ سے مل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی

شہری نے ایک لاکھ ڈالر انعام کی لاٹری خریدی تھی لیکن چوں کہ اس نے لاٹری ٹکٹ پر پاور اپ لگوا لیا تھا تو لاٹری کی رقم دو لاکھ ڈالرز ہوگئی جو پاکستانی کرنسی میں سوا تین کروڑ روپے بنتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top