جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناظم جوکھیو کیس میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

24 ستمبر, 2022 15:42

کراچی : اثر و رسوخ جیت گیا، ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے حلف نامہ جمع کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت سے منتقل کرنے کیخلاف درخواست

حلف نامے کے مطابق صلح ہوگئی ہے، کیس ختم کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی۔

کیس میں پی پی ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی، سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top