جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزارت داخلہ کا ملک بھر میں پولیس کی سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری

30 مارچ, 2023 19:32

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس اہلکاروں کو نہیں روکے گا، کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : رضویہ پولیس نے 16 سالہ بچے کو گولی مار دی

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے حکم نامے کی کاپیاں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو موصول ہو گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top