جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ یوکرین کو دھمکی دینے کیلئے استعمال کر رہا تھا : روسی صدر

19 مارچ, 2022 13:30

ماسکو : ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں آپریشن اس لیے ضروری تھا کیونکہ امریکہ اس ملک کو روس کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بھرے اسٹیڈیم میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے تمام مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، اسے کیسے کرنا ہے اور کس قیمت پر، اور ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل طور پر پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے یوکرین پر مزید فضائی حملے، شہروں میں تباہی، 21 افراد سے زائد موت کا شکار

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کے "خصوصی فوجی آپریشن” میں لڑنے والے فوجیوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، کندھے سے کندھا ملا کر، وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ بھائیوں کی طرح اپنے جسموں سے ایک دوسرے کو گولیوں سے بچاتے ہیں۔ ایسا اتحاد ہمارے پاس طویل عرصے سے نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں آپریشن اس لیے ضروری تھا کیونکہ امریکہ اس ملک کو روس کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کر رہا تھا اور روس کو یوکرین کے ہاتھوں روسی بولنے والے لوگوں کی "نسل کشی” کو روکنا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top