جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لے لی

12 نومبر, 2022 14:44

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شرعی عدالت کا سود کے خاتمے کے خلاف اپیل کا معاملہ، حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔

حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التواء ہے، اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا، اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top