جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب تک جانے کا امکان

02 جون, 2023 15:25

اسلام آباد: مجموعی طور پر وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب تک جانے کا امکان ہے۔

جی ٹی وی نیوز نے آئندہ مالی سال میں ابتدائی طور پر مختص بجٹ کی دستاویزات حاصل کرلیں۔

دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب کے منصوبے شامل کیے جائیں گے، مجموعی طور پر وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب تک جانے کا امکان ہے اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی جو جولائی سے اکتوبر صرف چار ماہ کے لیے ہے۔

سندھ کا ترقیاتی بجٹ 617 ارب ،کے پی کا ترقیاتی بجٹ 268ارب اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نئے بجٹ میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 359 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156.4 ارب، توانائی کیلئے 80.3 ارب رکھے جائیں گے، وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کےلیے 90 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہوگا، ہاؤسنگ کیلئے 32، صحت، تعلیم، ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 179 ارب کا بجٹ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں ہوگا : عائشہ غوث پاشا

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے منصوبوں کیلئے 44 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہوگا، ریلویز کیلئے 32 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔

دستاویز پلاننگ کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے 54.4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ، سابق فاٹا اور ضم شدہ اضلاع کیلئے 55 ارب روپے، سائنس، آئی ٹی کیلئے 25.6 ارب روپے اور خوراک و زراعت کیلئے 9.2 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top