جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان خوش آئند ہے: حمزہ شہباز

18 اکتوبر, 2022 17:27

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہی نہیں چاہتی، الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان خوش آئند ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں غیر سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی 58 ہزار منتخب نمائندوں کو گھر بھیج دیا تھا، ہماری حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا، تحریک انصاف نے آتے ہی اسے پھر سے متنازع قانون سے بدل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہی نہیں چاہتی، تحریک انصاف متنازع ای وی ایمز پر مشکوک الیکشن کرانا چاہتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top