جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وفاقی حکومت کا 10 فیصد سرکاری حج کوٹہ سعودی عرب کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ

11 اپریل, 2023 16:43

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 فیصد سرکاری حج کوٹہ سعودی عرب کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی سفارشات کی روشنی میں اس کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کی قلت کے باعث سرپلس سرکاری حج کوٹہ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت مذہبی امور نے سرپلس سرکاری کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دینے کا آپشن بھی دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی بجائے کوٹہ سرنڈر کرنے کو ترجیح دی

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کے لیے حج بھی تاریخ کا مہنگا ترین ہوگیا

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج اخراجات کیلئے 284 ملین ڈالر کا بندوبست کرلیا گیا ہے، وزارت خزانہ حج آپریشن کیلئے مزید 163 ملین ڈالر کا بندوبست کرے گی۔

حج پالیس 2023 کے تحت رواں سال پاکستان کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا کوٹہ مقرر تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top